blank

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2230 روپے اضافے سے ایک لاکھ 92 ہزار 644 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر فی اونس ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں