blank

بچوں کے خواہشمند بے اولاد جوڑوں کے لیے بڑی خبر

blank

بچوں کے خواہشمند بے اولاد جوڑوں کے لیے بڑی خبر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ماہرین پہلا ’وومب ٹرانسپلانٹ‘ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس پہلے وومب ٹرانسپلانٹ میں ایک خاتون نے اپنی چھوٹی بہن کو اپنی بچے دانی عطیہ کی ہے جو بے اولاد تھی۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے خاتون کے جسم سے بچے دانی نکال کر اس کی بہن کے جسم میں منتقل کی، جس کے ذریعے اب وہ ماں بن سکے گی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کی چھوٹی بہن کی پیدائشی طور پر ہی بچے دانی نہیں تھی۔ اس پیچیدہ آپریشن میں 8سرجنز کی دو ٹیموں قریب واقع دو آپریشن تھیٹرز میں 17گھنٹے سے زائد وقت تک کام کرتی رہیں۔
دونوں آپریشن تھیٹرز میں بہنوں کے آپریشن کیے گئے۔ ایک ٹیم نے ایک بہن کے جسم سے بچے دانی نکالنے کا کام کیا جبکہ دوسری ٹیم نے دوسری بہن کے جسم میں اس بچے دانی کو امپلانٹ کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”خاتون کے جسم میں منتقل کی گئی بچے دانی ان کی توقع سے زیادہ فنکشنل ہے اور اب اس خاتون کے ماں بننے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔“



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں