blank

مشروبات کا استعمال کم کروانے کیلئے پاکستان کو سعودی عرب کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ مل گیا

blank

مشروبات کا استعمال کم کروانے کیلئے پاکستان کو سعودی عرب کے نقش قدم پر چلنے کا …

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے طبی ماہرین نے ملک میں شوگری مشروبات کا استعمال کم کرنے کے لیے سعودی حکومت کے نقش قدم پر چلنے کا مطالبہ کر دیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں شوگری مشروبات کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ان پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کر دیا گیا اور دیگر کئی اقدامات اٹھائے گئے، جن کے بعد ریاست میں ان مضرصحت مشروبات کے استعمال میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔
پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کراچی کی طرف سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب کی طرح شوگری مشروبات، تمباکو کی مصنوعات اور الٹرا پراسیسڈ فوڈ پراڈکٹس پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے شوگری مشروبات اور دیگر مضرصحت اشیائے خورونوش کی حوصلہ شکنی کرکے ان سے پھیلنے والی بیماریوں پر کافی حد تک قابو پایا ہے۔ ہمیں بھی پاکستان میں وہی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔“
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے 2019ءمیں سوڈا پر 50فیصد اور انرجی ڈرنکس پر 100فیصد ٹیکس بڑھایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ پاکستان اس وقت شوگر کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں اس وقت 3کروڑ 30لاکھ بالغ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مرض کی ایک بڑی وجہ شوگری مشروبات ہیں۔ ان کی حوصلہ شکنی سے ہم اس مرض کے پھیلاﺅ کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں