blank

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں آشوب چشم کے10 ہزار سے زائد نئے مریض رپورٹ

blank

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں آشوب چشم کے10 ہزار سے زائد نئے مریض رپورٹ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں آشوب چشم کی صورتحال کشیدہ ہوتی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے رپورٹ شدہ مریضوں کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 795 ہوگئی ہے،  راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9119 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1132 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد صرف فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل مریضوں کی تعداد 30,971 ہوگئی۔ ملتان میں گزشتہ ایک روز کے دوران آشوب چشم کے 1048 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد وہاں ان کی تعداد 16,351 ہوگئی، بہاولپور میں گزشتہ روز 1540 نئے مریض سامنے آئے اور وہاں تعداد پنجاب بھر میں سب سے زیادہ  77,638 کیسز ہوگئی۔

لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 452 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد وہاں اس تعداد 23,397 ہوگئی۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں