blank

طب کا نوبل انعام کورونا ویکسین کی تحقیق کرنے والے دو سائنسدانوں کے نام

blank

طب کا نوبل انعام کورونا ویکسین کی تحقیق کرنے والے دو سائنسدانوں کے نام

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی وبا کورونا کی ویکسین بنانے کے کام کو آگے بڑھانے والے سائنسدانوں نے طب کا نوبل پرائز جیت لیا ہے۔دونوں سائنسدانوں کو سنہ 2023 کا نوبل انعام فزیالوجی یا طب کے شعبے میں اُن کی خدمات کے صلے میں دیا گیا۔ دونوں نے عالمی وبا کورونا کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کی ویکیسین بنانے کے لیے تحقیق کی تھی۔اس تحقیق نے کورونا ویکسین کی تیاری اور وبا کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 
کاٹالن کریکو ہنگری کی ساگان یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں جنہوں نے ڈریو ویزمین کے ساتھ مل کر فلاڈلفیا میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں طبی تحقیق کی۔نوبل پرائز دینے والے پینل نے اپنے بیان میں کہا کہ ’دونوں سائنسدانوں کے غیرمعمولی کام کی بدولت ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ ایم آراین اے کیسے ہمارے مدافعتی نظام سے رابطے میں آتے ہیں۔ اس تحقیق نے جدید دور میں انسانی صحت کے لیے سب سے خطرناک ثابت ہونے والی وبا کے خلاف ویکسین کی تیاری کی راہیں کھولیں۔‘



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں