blank

محکمہ صحت سندھ نے بھی نپاہ وائرس کا الرٹ جاری کردیا

blank

محکمہ صحت سندھ نے بھی نپاہ وائرس کا الرٹ جاری کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نپاہ وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے الرٹ جاری کر دیا۔ کراچی میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے تمام اسپتالوں کو مراسلہ لکھ دیا اور سندھ بھر کے اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ڈائریکٹرز اور محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 

محکمہ صحت سندھ  کا کہنا ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور پھر انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے۔ وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر اور جسم میں درد اور کوما سمیت دیگر علامات شامل ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں تاحال نپاہ وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں