blank

وہ مشروب جسے ماہرین نے موٹاپے سے نجات کے لیے سب سے مفید قرار دے دیا

blank

وہ مشروب جسے ماہرین نے موٹاپے سے نجات کے لیے سب سے مفید قرار دے دیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چائے پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے اور پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرین نے موٹاپے سے نجات کے لیے چائے کو سب سے بہترین مشروب قرار دے دیا ہے۔ ویب سائٹ eatingwell.com کے مطابق ’انٹرنیشنل جرنل آف مالیکیولر سائنسز‘ میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہرقسم کی چائے موٹاپے سے نجات کے لیے سب سے بہترین مشروب ہے تاہم سبز چائے اس حوالے سے سب سے زیادہ مو¿ثر پائی گئی ہے۔
ماہرین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سبز چائے میں ’Catechins‘ کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔میٹابولزم کو بڑھانے اور موٹاپا کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ اگر سبز چائے کو چینی کے بغیر استعمال کیا جائے تو موٹاپے کے خاتمے کے لیے یہ سب سے مو¿ثر مشروب ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے سبز چائے کے روزانہ دو سے تین کپ پینے چاہئیں۔ اس سے نہ صرف موٹاپا کم ہو گا بلکہ دل کی بیماریاں، سٹروک اور دوسری قسم کی ذیابیطس ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں