blank

میٹرک بورڈ کے نتائج میں تبدیلیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

blank

کراچی: میٹرک بورڈ کے نتائج میں تبدیلیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے کراچی میٹرک بورڈ کے نتائج میں ہونے والی مبینہ تبدیلیوں کا نوٹس لے لیا۔

سیکرٹری تعلیم سندھ کی سربراہی میں 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میٹرک کے حالیہ نتائج اور تبدیلیوں کی تحقیقات کرے گی اورسفارشات بھی دےگی تاکہ دوبارہ نتائج تبدیل نہ ہوسکیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی نتائج تبدیل کرنے والے افسران و ملازمین کا تعین کرےگی، کمیٹی 14 دن میں رپورٹ چیف سیکرٹری سندھ کو پیش کرے گی۔
 روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں