blank

بینائی کو متاثر کرنیوالی شوگر ویکسن سے متعلق نگران وزیر صحت کے ہولناک انکشافات

blank

بینائی کو متاثر کرنیوالی شوگر ویکسن سے متعلق نگران وزیر صحت کے ہولناک …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ بینائی کو متاثر کرنیوالی ویکسن سیوریج کے پانی کی وجہ سے خراب ہوچکے تھے۔ 

لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کاکہنا تھا کہ دوائی کمپنی سے بالکل ٹھیک آئی لیکن ٹرانسپورٹ ہوتے ہوئے اس میں بارش کا پانی گیا جس کی وجہ سے دوائی خراب ہوئی، 6 لوگ تھے جو ہسپتال سے ٹیکے لے کر جنوبی پنجاب میں دیتے تھے اور کارگو میں دوائی منتقل ہوتی تھی جس کی وجہ سے دوائی خراب ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انجیکشنز کی ری پیکجنگ ٹھیک نہیں تھی، کولڈ چین بھی برقرار نہیں رکھی گئی۔ نگراں وزیرِ صحت نے بتایا ہے کہ اس انجیکشن سے انفیکشن کے گاہے بگاہے کیس آ رہے تھے، تقریباً 18 سال سے یہ انجیکشن استعمال ہو رہا تھا، یہ معاملہ پورے پنجاب میں پھیل گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ قصور میں پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا، یو کے کی ریگولیٹری اتھارٹی سے اس معاملے پر رہنمائی لی، بارش کی وجہ سے سیمپل صحیح پیک نہیں ہوا اور جس کمپارٹمنٹ میں رکھا گیا اس میں جراثیم تھے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں