blank

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی

blank

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی دارالحکومت  لاہور میں کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔محسن نقوی نے مناواں ہسپتال کا دورہ کیا اور کینسر ہسپتال کے لیے مجوزہ اراضی اور ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا۔اُنہوں نے کینسر ہسپتال کا ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت جاری کی۔

“جنگ” کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت مناواں ہسپتال کے کمیٹی روم میں اجلاس بھی ہوا جہاں اُنہوں نے مناواں ہسپتال کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دے دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے جہاں کینسر کا ایک بھی جدید سرکاری ہسپتال نہیں ہے۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے لیے مشینری اور آلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں