blank

108 میگا پکسل کیمرے والا آنر ایکس سیریز کا بہترین فون متعارف

اسمارٹ فون بنانے والی چینی موبائل کمپنی آنر نے ’ایکس‘ سیریز کا مڈ رینج فون پیش کردیا، جسے کیمروں کے حوالے سے بھی بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ’آنر: ایکس 8 بی‘ کو 6.8 انچ اسکرین اور 8 جی بی ریم میں پیش کیا ہے۔

فون کو 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

’آنر: ایکس 8 بی‘ کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 5 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر دیگر فونز کے مقابلے زیادہ بہتر 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فونز کے کیمروں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور اس کے سینسرز کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ اسنیپ ڈریگن 680 میں پیش کیا گیا ہے۔

’آنر: ایکس 8 بی‘ کو 4500 ایم اے ایچ بیٹری اور 35 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی نے فون کو پاکستانی تقریباً 60 ہزار روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم اسے ابتدائی طور پر تمام ممالک میں پیش نہیں کیا گیا۔

امکان ہے کہ ’آنر: ایکس 8 بی‘ کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں جلد ہی پیش کردیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں