blank

واٹس ایپ صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کو کسی بھی ایسے شخص کو بلاک یا رپورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے جسےآپ پسند نہ کریں یا پھر اس کی غیر اخلاقی یا ناپسندیدہ گفتگو سے عاجز آگئے ہوں۔

اگر کوئی شخص یہ جاننا چاہے کہ آیا اسے کسی بھی شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر بلاک کیا گیا ہے تو ایسی کوئی بھی اجازت میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کو نہیں دیتی تاہم کچھ ایسے اشارے موجود ہیں جو آپ کو یہ بتاسکتے ہیں کہ آیا آپ کو کسی کی جانب سے واٹس ایپ پر بلاک کیا گیا ہے یا نہیں۔

اگر کوئی شخص آپ کو واٹس پر بلاک کردے تو آپ اس کا آن لائن اسٹیٹس یا کانٹیکٹ لاسٹ سین چیک نہیں کرپائیں گے جب کہ بلاک کیے جانے کے بعد آپ کے لیے اس شخص کی پروفائل پکچر ظاہر نہیں ہوگی۔

کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے باوجود آپ واٹس ایپ پر اس شخص کو پیغام بھیج سکتے ہیں لیکن اگر آپ کو بلاک کردیا گیا ہے تو آپ کا پیغام بلاک کیے جانے کے بعد ڈبل ٹک کے بجائے سنگل ٹک ہی رہے گا۔

آپ کو بلاک کیا گیا ہے یا نہیں؟یہ جاننے کے لیے آپ اس شخص کو وائس اور ویڈیو کال کرکے بھی معلوم کرسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے بعد آپ اس شخص کو وائس اور ویڈیو کال نہیں کرپائیں گے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں