blank

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، بغیر ڈرائیور کی کاریں اب سڑکوں پر؟

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کاریں 2026 تک برطانیہ کی سڑکوں پر آسکتی ہیں۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ مارک ہارپر نے بدھ کے روز کہا کہ 2026 تک کچھ برطانوی سڑکوں پر خود سے چلنے والی کاریں آسکتی ہیں۔

ہارپر نے کہا کہ فی الحال مکمل سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی والی کاروں کی برطانیہ کی سڑکوں پر اجازت نہیں ہے لیکن حکومت کی آٹومیٹڈ وہیکلز (اے وی) قانون سازی پارلیمنٹ سے گزر رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ 2024 کے آخر تک ان کے لیے قانونی فریم ورک موجود ہوگا۔

ہارپر نے بی بی سی ریڈیو کو بتایا کہ “شاید 2026 کے اوائل تک لوگ ان کاروں کو سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھیں گے جن میں خود سے چلنے کی مکمل صلاحیت موجود ہوگی، یہ عمل بتدریج ہو گا لہذا وہاں کمپنیاں ہوں گی جو اسے مخصوص جگہوں پر استعمال کرنے کے لیے تیار کر رہی ہوں گی۔

امریکہ میں آزمائی گئی اس ٹیکنالوجی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ گاڑیاں حادثے کا باعث بن سکتی ہیں اور کیلیفورنیا میں ریگولیٹرز نے جنرل موٹرز کے ڈرائیور لیس کار یونٹ کروز کو اکتوبر میں ایک حادثے کے بعد اپنی گاڑیوں کو ریاستی سڑکوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

برطانیہ کے ہارپر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، میں نے خودکار گاڑیوں اور خود ڈرائیونگ ٹیکنالوجیز کے بارے میں جو کچھ بھی دیکھا ہے اس میں لوگوں کو محفوظ رکھنے پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں