blank

پاکستانیوں نے 2023 میں کن شخصیات کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا؟

موجودہ دور میں انٹرنیٹ نے لوگوں کی زندگی اتنی آسان بنا دی ہے کہ مشکل سے مشکل چیز تلاش کرنا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

آج کسی بھی چیز کی تلاش کے لیے سب سے پہلے جس کا نام ذہن میں آتا ہے یا لوگ مشورہ دیتے ہیں وہ گوگل ہے کیونکہ یہ دنیا کا معروف ترین سرچ انجن ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں سوئی جیسی باریک چیز سے ہاتھی جیسی تنومند اشیا تک با آسانی تلاش کی جا سکتی ہیں۔

پاکستان میں بھی روزانہ کروڑوں افراد گوگل پر مختلف موضوعات کو سرچ کرتے ہیں اور مختلف شخصیات کے بارے میں جاننے کے لیے بھی اس سرچ انجن کا رخ کیا جاتا ہے۔

اسی لیے یہ انٹرنیٹ سرچ انجن ہر سال کے اختتام پر ایک فہرست جاری کرتی ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ ایک سال کے دوران صارفین کی جانب سے کیا کچھ سرچ کیا گیا۔

گوگل کی جانب سے اس حوالے سے مختلف کیٹیگریز میں صارفین کی پسندیدہ سرچز کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

ان میں شخصیات وہ کیٹیگری ہے جس میں لوگوں کو سب سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے۔

2023 وہ سال ہے جب پاکستان میں زیادہ تر لوگ کرکٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز کے بارے میں گوگل پر سرچ کرتے رہے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس سال لوگوں نے جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ ہیں۔

درج ذیل میں اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات کے نام جانیں۔

1 ۔ حریم شاہ

2 ۔ علیزہ سحر

3 ۔ ٹائیگر شروف

4 ۔ عبد اللہ شفیق

5 ۔ عثمان خان

6 ۔ انوار الحق کاکڑ

7 ۔ گلین میکس ویل

8 ۔ شبمن گل

9 ۔ سعود شکیل

10 ۔ حسیب اللہ خان


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں