blank

ایپل گھڑیوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کل بروز جعمرات سے بلڈ آکسیجن سینسر کے ساتھ اپنی گھڑیاں فروخت نہیں کر سکے گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت یو ایس ٹی ٹی سی نے ایپل کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ بلڈ آکسیجن سینسر کے ساتھ مزید گھڑیاں فروخت نہ کرے۔

دراصل طبی آلات بنانے والی کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ایپل پر یہ پابندی عائد کی گئی۔ بلڈ آکسیجن سینسر نے ماسیمو کی املاک دانش کی خلاف ورزی کی تھی۔

ایپل واچ سیریز 9 اور الٹرا 2 گھڑیاں پابندی کی زد میں آئی ہیں۔

کمپنی نے ریٹیل اسٹورز سے گھڑیوں کو ہٹا دیا تھا لیکن ریٹیلرز پر یہ پابندی عائد نہیں ہوگی جن کے پاس پہلے سے گھڑیاں موجود ہیں۔

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایپل نے کہا کہ ہم یو ایس آئی ٹی ٹی سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، یقینی بنا رہے ہیں صارفین کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ ایپل واچ تک رسائی مل سکے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں