blank

سعودی عرب میں اب ’روبوٹ ڈاکٹر‘ مریضوں کا علاج کرے گا

سعودی عرب کی خاتون انجینئر نے روبوٹ ڈاکٹر تیار کر کے کارنامہ انجام دے دیا ہے یہ ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں معاونت کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائبر سیکیورٹی اور انجینئرنگ نیٹ ورک کی ماہر براۃ العنزی نے روبوٹ ڈاکٹر تخلیق کر لیا ہے۔ یہ ای ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں اصل ڈاکٹروں کی معاونت کریں گے اور ڈاکٹر حضرات ان کی مدد سے ویڈیو لنک کے ذریعے مریضوں کا معائنہ با آسانی کر سکیں گے۔

ای ڈاکٹر کی خالق براۃ نے بتایا کہ اس کی مدد سے بیک وقت دو مریضوں کا معائنہ بھی کیا جا سکے گا جب کہ اگر ایسی صورت پیش آتی ہے کہ ڈاکٹر کہیں اور موجود ہے اور مریض کہیں اور تو وہ اس روبوٹک ڈاکٹر کے ذریعے دوسرے کلینک میں موجود مریض کی صحت کی معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے۔

اس ڈاکٹر روبوٹ کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا۔ اس کی مزید افادیت بتاتے ہوئے براۃ العنزی نے کہا کہ ای ڈاکٹر آئسولیشن وارڈز میں انفیکشن کی منتقلی کا دائرہ محدود کرنے معاون ہو گا جہاں نرسوں کے بجائے روبوٹ کی مدد سے ادویات اور طبی ساز وسامان بھیجا جا سکے گا اور روبوٹ، اصل ڈاکٹر کے اسسٹنٹ کا کردار ادا کرے گا۔

خاتون انجینئر نے کہا کہ انہوں نے جو روبوٹ تیار کیا ہے، اس میں فنگر پرنٹس کے ذریعے روبوٹ سے ادویات وصول کرنے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ اس کی مدد سے فارماسسٹ ادویات وصول اور مریضوں کو ادویات بھی مہیا کی جا سکیں گی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں