blank

ایپل کی جانب سے آئی فونز میں نمایاں تبدیلیاں متوقع

 رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فونز کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 18 میں بہت بڑی سافٹ وئیر اپ ڈیٹس کی جائیں گی۔

ان میں سے ایک اپ ڈیٹ رچ کمیونیکیشن سروسز (آر سی ایس) سپورٹ کے حوالے سے ہوگی۔

ایپل کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے کہ 2024 میں آئی فونز کے لیے آر سی ایس سپورٹ متعارف کرائی جائے گی تاکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ فونز کے درمیان کراس پلیٹ فارم میسجنگ کا تجربہ بہتر ہو سکے۔

آر سی ایس سپورٹ کے ذریعے صارفین ایس ایم ایس میسجز میں گروپ چیٹس، ریڈ رسیپٹس، لوکیشن شیئرنگ، وائی فائی پر میسجنگ اور میڈیا فائلز شیئرنگ جیسے فیچرز بھی استعمال کر سکیں گے۔

آئی فونز کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ Siri کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کا اضافہ بھی آئی او ایس 18 میں کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایپل کی جانب سے اپنا لارج لینگوئج ماڈل تیار کیا جا رہا ہے تاکہ Siri اور دیگر ایپس میں اے آئی فیچرز صارفین استعمال کر سکیں۔

ان فیچرز سے صارفین اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکیں گے جبکہ دیگر متعدد کام کرنے میں مدد ملے گی۔ایپل کی جانب سے ایپل میوزک، پیجز، کی نوٹ، شارٹ کٹس اور ایکس کوڈ کے لیے بھی اے آئی فیچرز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے آئی او ایس 18 کو جون میں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔

مگر عام صارفین کے لیے یہ نیا آپریٹنگ سسٹم ستمبر میں کسی وقت دستیاب ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں