blank

ماضی میں لے جانے والی گوگل کی خیران کن فوٹو ایپ متعارف

اگر آپ کبھی ماضی کا سفر کرنا چاہیں تو یہ نیا اے آئی فلٹر اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ایک بہترین طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئی آرٹ سیلفی 2 ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی سیلفی کھینچ کر خود کو کسی مخصوص تاریخی دور میں لے جا سکتے ہیں۔

اس ایپ میں شامل 25 ادوار اور اسٹائل میں سے کسی کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین خود کو ماضی میں منعکس کر سکیں گے۔

سیلفی فلٹرز ویسے تو اسنیپ چیٹ جیسی ایپس پر کافی عرصے سے موجود ہین لیکن گوگل کی جانب سے اس ایپ میں اب جینیریٹو اے آئی کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

یہ ایپ تصویر کھینچے جانے کے بعد اس کو مصنوعی ذہانت سے گزار کر صارف کو اس دور کے متعلق تاریخی حقائق کے ساتھ پیش کرتی ہے۔

اس ایپ کو استعمال کرنے والے خواہش مند افراد آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر گوگل آرٹس اینڈ کلچر ایپ میں حاصل کر سکتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں