blank

چینی کمپنی نے پاکستان میں 2 نئے الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادیے

الیکٹرک بائیک بنانے والے چینی ادارے ”یاڈیا“ (Yadea) نے پاکستان میں دو نئے الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرائے ہیں۔ اس لانچنگ کے ذریعے یاڈیا نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی پروڈکٹ لائن اپ کو توسیع دی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں یاڈیا نے T5 کے نام سے ایک الیکٹرک اسکوٹر 2 لاکھ 45 ہزار روپے میں متعارف کرایا تھا۔

یاڈیا G5 پاکستان میں اس کمپنی کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی مہنگی ترین الیکٹرک اسکوٹر ہے جس کی قیمت 2 لاکھ 80 ہار روپے ہے۔

اس الیکٹرک اسکوٹر کی موٹر 1200 واٹ کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کی بیٹری 72V26AH ہے جسے مکمل چارج کیے جانے پر یہ اسکوٹر 90 سے 100 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی۔

یاڈیا روئبن کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس الیکٹرک اسکوٹر میں 800 واٹ کی موٹر نصب ہے۔ زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کی بیٹری 72V26AH ہے۔ مکمل چارج کیے جانے پر یہ الیکٹرک اسکوٹر 80 تا 90 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

دونوں ماڈلز کے لیے بیٹری کی وارنٹی 18 ماہ اور موٹر کی وارنٹی 24 ماہ ہے۔

کمپنی کی بتائی ہوئی قیمت میں تمام ٹیکس اور ڈیلر کا منافع بھی شامل ہے۔ ڈالر اور پاکستانی روپے کے درمیان شرحِ مبادلہ میں تبدیلی، لیوی، ٹیکسوں کے ڈھانچے، مالیاتی پالیسیوں اور امپورٹ پالیسی میں تبدیلی قیمت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

دونوں الیکٹرک بائیکس کی قیمت عبوری ہے جو پیشگی نوٹس کے بغیر تبدیلی کی جاسکتی ہے اور ڈلیوری کے وقت کی قیمت اطلاق پذیر ہوگی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں