blank

ووٹرز کو گمراہی سے بچانے کیلئے میٹا کا اہم اقدام سامنے آگیا

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک نے امریکا میں الیکشن سے قبل مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی تصاویر کی نشان دہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ڈیپ فیک کا استعمال کرتے ہوئے ووٹرز کو گمراہ نہ کیا جاسکے۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے مطابق کمپنی میٹا اے آئی سے بنائی گئی فوٹو ریئلسٹک تصاویر کے ساتھ ’ایمیجنڈ وتھ اے آئی‘ کا لیبل واضح کرے گی۔

لیبل کا مقصد سماجی رابطے کے صارفین کو اس متعلق آگہی دینا ہے کہ مخصوص پوسٹس حقیقی نہیں بلکہ کمپیوٹر سے بنائی گئی ہیں۔

اگرچہ ٹیک جائنٹ بظاہر انڈسٹری کے دوسرے شراکت داروں کے ساتھ مل کر دیگر کمپنیوں کے اے آئی ٹولز سے بنائے گئے کونٹینٹ (ویڈیو، آڈیو اور تصاویر) کی نشان دہی کے لیے عالمی اسٹینڈرڈ قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ لیکن موجودہ ٹیکنالوجی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ میٹا صرف ان تصاویر کو ہی لیبل کر سکتا ہے جو اس کے اپنے اے آئی امیج جنریٹر (Llama) سے بنائی گئی ہوں گی۔

میٹا کے عالمی امور کے صدر نِک کلیگ کا ایک اعلان میں کہنا تھا کہ انسانی اور مصنوعی کونٹینٹ کے درمیان فرق چونکہ مبہم ہوگیا ہے، لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان لکیر کہاں کھینچی جا سکتی ہے۔

یہ لیبل فیچر آئندہ مہینوں میں فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر متعارف کرا دیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں