blank

پیشاب کی رنگت پیلی ہی کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے راز سے پردہ اٹھا دیا

blank

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہرین کسی قدر پہلے بھی جانتے تھے کہ انسانی جسم سے خارج ہونے والے بعض پروٹین پیشاب کی مخصوص رنگت کا سبب بنتے ہیں تاہم انسانی ذہن میں اٹھنے والے اس سوال کا اب ماضی سے زیادہ یقین کیساتھ جواب سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق تازہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انسانی جسم میں ایک مادہ بلیروبن نامی خارج ہوتا ہے جس کے سبب پیشاب کی رنگت پیلی ہو جاتی ہے۔ یہ مخصوص پروٹین خون کے سرخ خلیات میں بنتا ہے مگر خون میں حل نہیں ہو پاتا بلکہ انسانی جسم میں موجود اس پانی میں حل ہوتا ہے جو جگر، گردوں اور آنتوں میں پایا جاتا ہے اور آخر کار پیشاب کی صورت خارج ہوتا ہے اور اسی کے سبب پیشاب کا رنگ پیلا مائل ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بلیروبن کا اپنا رنگ بھی پیلا ہوتا ہے اس لئے پیشاب پیلے رنگ کا نظر آتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلیروبن عام طور پر بالغ افراد کے خون میں حل نہیں ہوتا تاہم بچوں کے خون میں حل ہو جاتا ہے اسی لئے بچے پیلیا کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ 

ماہرین نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ پیشاب کے پیلے رنگ کا سبب پتہ چلنے سے مزید تحقیق کے راز کھلنے کا دروازہ کھل گیا ہے اور اب یہ بھی پتہ چلایا جا سکے گا کہ پیشاب کے بدلتے رنگ اور ٹیسٹوں کی مدد سے مختلف بیماریوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں