blank

ملک کے مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

blank

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پشاور کے 3، حیدر آباد کے 2 اور کراچی شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، کراچی وسطی، کیماڑی اور غربی سے ایک ایک نمونے میں وائرس پایا گیا،سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے بھی ایک ایک نمونے میں وائرس رپورٹ ہوا۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے، صرف پولیو ویکسی نیشن کے ذریعے ہی بچوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں